اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تین روزہ سالانہ انٹرا ہائی سکولز ٹورنامنٹ مرکز چنی گوٹھ کا افتتاح

Inauguration of Chanigoth High Schools Tournament

ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں کروائے جائیں گے

سابق نائب ناظم راؤ خالد محمود ، سماجی رہنماؤں چوہدری منشاء گجر اور ملک عابد کلیار نے ربن کاٹ کرافتتاح کیا

چنی گوٹھ (نامہ نگار)تین روزہ سالانہ انٹرا ہائی سکولز ٹورنامنٹ مرکز چنی گوٹھ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، ٹورنامنٹ منٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں کروائے جائیں گے جن کا افتتاح سابق نائب ناظم راؤ خالد محمود ، سماجی رہنماؤں چوہدری منشاء گجر اور ملک عابد کلیار نے ربن کاٹ کر کیا ، ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ کے پرنسپل مولانا عبدالطیف رحمانی اور سینئر ٹیچر محمد شفیع شاہین کی سربراہی میں کروائے جا رہے ہیں ، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں مرکز چنی گوٹھ کے 9 ہائی سکول جن میں گورنمنٹ ہائی سکول اوچ شریف ، ہائی سکول حیدر پور ، ہائی سکول کلاب ، ہائی سکول گمانی ، ہائی سکول جھیلن والی ، ہائی سکول لعلو نائچ ، اور ہائی سکول کوٹ خلیفہ شامل ہیں ، ٹورنامنٹ میں فٹ بال ، والی بال ، بیڈ منٹن ، کرکٹ سمیت بزم ادب کے بھی مقابلہ جات ہوں گے ، اس موقع پر ماسٹر محمد علی ، ماسٹر عبد الستار ، ماسٹر صفی اللّٰہ پنوار ، ماسٹر وسیم خان عباسی اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔

مزید پڑھیں