Contact Us

مبارک پور نامعلوم چور ایک ہی رات میں چار دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائلز وکپڑے لے اڑے

Traders Protest in Mubarakpur Town

پولیس گشت غیر موثر ہونے سے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ سے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مبارک پور(نامہ نگار) مبارک پور علاقہ میں پولیس گشت غیر موثر ہونے سے شہری عدم تحفظ کا شکار نامعلوم چور ایک ہی رات میں چار دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائلز وکپڑے لے اڑے دکاندروں کا احتجاج پولیس مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق مبارک پور میں پولیس گشت غیر موثر ہونے سے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ سے شہری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی گزشتہ شب مابائل مارکیٹ سے نامعلوم چور ملک وقاص کھروالہ کی دوکان کی چھت پھاڑ کر تقریبا 6لاکھ مالیت کے موبائلز حیدر علی کی دوکان سے 80ہزار مالیت کے موبائلز کے علاؤہ ملک اکرم کلیار ٹیلر ماسٹر کی دوکان سے 20/25ہزار مالیت کے سوٹ چوری کرکے لے گئی جبکہ مولوی شہباز موبائلز کی چھت سے نقب لگاکر داخل ہونے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی صبح دوکانیں کھولنے کے بعد ہی چوری کی وارداتوں کا علم ہونے پر دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا پولیس گشت غیر موثر ہونے سے آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ کا باعث ہے جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں وقوعہ کی اطلاع پر سب انسپکٹر وحید احمد,محمد لطیف کے ہمراہ موقع پر پہچ کر کاروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں