اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات اتحاد گروپ ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 کی 12 نشستیں لے اڑا

BCCI Ittehad Group winners
بہاولپور :منظور ایاز خان ملک عثمان رشید چوہدری محمد برہان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بی سی سی آئی کے انتخابات میں اتحاد گروپ کی شاندار کامیابی پر طارق بشیر چیمہ کو مبارک باد دے رہے ہیں

بی سی سی آئی کی کارپوریٹ کلاس کی 14 نشستوں پر پہلے ہی اتحاد گروپ بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر چکا ہے جن میں احمد پور شرقیہ کے کاٹن۔جنر منظور ایاز خان کے علاوہ دو خواتین بھی شامل ہیں


بی سی سی آئی کے نو منتخب رکن  ایگزیکٹیو کمیٹی منظور ایاز خان سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بزنس مین چوہری محمد برہان کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ طارق بشیر چیمہ  سے ملاقات اتحاد گروپ کی کامیابی پر مبارکباد دی

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) بہاولپور چیمبر آ ف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں اتحاد گروپ نے میدان مار لیا- تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے حمایت یافتہ اتحاد گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے 12 کے 12 امیدوار آج بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-احمد پور شرقیہ کے میاں ندیم یونس کو کامیابی نصیب ہوئی- خیال ہے کہ قبل ازیں بی سی سی آئی کارپوریٹ کلاس کے لیے اتحاد گروپ کے 14 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں احمد پور شرقیہ کے معروف کاٹن جنر منظور ایاز خان کے علاوہ دو خواتین بھی شامل ہیں -ادھر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں 26 کی 26 نشستیں حاصل کرنے پر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منظور ایاز خان سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک اور بزنس مین چوہری محمد برہان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوھری طارق بشیر چیمہ ایم این اے سے ملاقات کی اور اتحاد گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد دی

مزید پڑھیں