قران خوانی کی تقریب مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر ہوئی جہاں مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجم النساء بسم اللہ بخاری المعروف سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی پہلی برسی خاندانی رسم رواج کے مطابق منائی گئی-مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل ںینک تنویر احمد سحر، پروفیسر شہزاد احمد خان، اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ سید محمد زاہد بخاری سینیئر صحافی شبیر احمد قریشی محمد سجاد ،محمد عابد، سالک خان،انس خان کے علاوہ دیگر عزیز واقارب نے شرکت کی مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے سرپرست اور خطیب جامع مسجد علی اندرون جنرل بس سٹینڈ مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی جس کے بعد شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا-برسی کی تقریب میں دینی مدرسہ کے طلباء نے بھی شرکت کی