Contact Us

اگرعمران خان وزیر اعظم ہوتا تو اسرائیل کی فلسطینی بھائیوں پر دہشت گردی کامنہ توڑ جواب دیتا حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ

Malik Muzzafar Karim advocate

بہت جلد عمران خان جیل سے باعزت رہاہوکر ملک کاوزیر اعظم بنے گا تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف احمد پورشرقیہ


احمد پورشرقیہ (  )عمران خان مسلم امت کا وہ واحد لیڈر ہے جس نے اپنے مختصر دور حکومت میں  اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے حکمرانوں کے سامنے  مسلمانوں کے حقوق کی مکمل ترجمانی کی ہے  اگر موجودہ دور کا وزیر اعظم عمران خان ہوتا تو اسرائیل کی فلسطینی بھائیوں  پر دہشت گردی کامنہ توڑ جواب دیتا اور اسرائیل اور انکے اتحادی ممالک کو فلسطینیوں پر وحشانہ دہشت گردی اور اقوام متحدہ کے قوانین کی  کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے پر  ہرممکن طریقے سے روکتا اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کویقینی بناتا- پاکستان کے ایٹمی طاقت بنے پر سب سے زیادہ فلسطینیوں نے خوشیاں منائیں  کیونکہ انہیں امید تھی کہ پاکستان کے ایٹم  بم  سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کو یقینی بنایاجاتا  اورمسلمانوں پر ظلم کرنےوالے دشمن کاخاتمہ بھی کیا جانا تھا بہت جلد عمران خان جیل سے باعزت رہاہوکر ملک کاوزیر اعظم بنے گا اور پھر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دشمنوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑا ہوکر انکاخاتمہ کرے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر ماہرقانون دان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-  

مزید پڑھیں