مکیش کمار کی زیر نگرانی ساتواں سالانہ اکشے ٹیپ بال ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ پیپلز اسٹیڈیم احمد پور شرقیہ میں انعقاد
تحصیل بھر سے کل 7 اقلیتی ٹیموں نے حصہ لیا ,اقلیتی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص سپورٹس کوٹہ مختص کیا جائےصدرٹورنامنٹ کی حکومت سے اپیل
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)مکیش کمار کی زیر نگرانی ساتواں سالانہ اکشے ٹیپ بال ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ پیپلز اسٹیڈیم احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر سے کل 7 اقلیتی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اکشے ٹیپ بال ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل ایم سی سی اورکے ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایم سی سی کرکٹ کلب کے کپتان سنتوش کمار نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا – کے ایف سی کرکٹ کلب نے 20 اوورز میں 212 رنز بنائے جبکہ ایم سی سی کرکٹ کلب نے 18 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کے کر کے جیت اپنے نام کرلی ۔ مین آف دی میچ طارق چند رہے ۔ پلئیرز آ ف دی ٹورنامنٹ ساجن کمارجنہوں نے ٹورنامنٹ میں 539 سکورز بنائے ۔20 وکٹ کے ساتھ بیسٹ بائولر روشن رام رہے ، کاشی رام نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر بیسٹ سٹرائکر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ مہامان گرامی میں کامراج کامی ، ڈاکٹر انیل کمار ، ساکر کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں اقلیتی برادری کا یہ سب بڑا سپورٹس ایونٹ ہے جوکہ سات سالوں سے مسلسل کھیلا جا رہا ہے جس میں تحصیل بھر کے اقلیتی کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ۔ ٹورنامنٹ صدر مکیش کمار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سپورٹس گرائونڈآباد رہیں اور ہمارے اقلیتی کھلاڑیوں میں سپورٹس کا جذبہ زندہ رہے اور آنے والے سال میں ڈویژن بھر سے ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی- انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اقلیتی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص سپورٹس کوٹہ مختص کیا جائے ۔ اس موقع پر فاتح ٹیم کے کپتان سنتوش کمار نے بتایا کہ پچھلے وہ اس ٹورنامنٹ میں 4 بار فائنل جیت چکے ہیں اور 6 بارایم سی سی اور کے ایف سی کےمابین ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا ہے ۔ کےایف سی کےکپتان وجے کمار نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بہت اچھا کھلیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی فائنل میچ میں 70000/- فرسٹ پرائز اور ٹرافی سیکنڈ پرائز 30000/- بمعہ ٹرافی تھی ۔فائنل میں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود تھے