Contact Us

مولانا عبدالعزیز فیضی کی میزبانی میں 45 ویں سالانہ محفل نعت عید میلاد النبی

Maulana-Aziz-Faizi

مفتی محمد محسن فیضی اور مولانا محمد احمد جالندھری کے فکر انگیز خطابات نے عاشقان مصطفی کو مسحور کر دیا اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کے نعروں سے مسجد علی گونج اٹھی

مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام 45 ویں سالانہ تقریب میں حافظ عبدالجبار ،ملک عبدالحنان ،حافظ شمس الدین نور المصطفی فیضی ، تنویر علی قادری، محمد ثکلین مصطفی اور شاہد علی سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کر کے روحانی محفل کو چار چاند لگا دیے ارحم قادری کے یا سیدی یا نبی یا مرشدی کے فلک شگاف نعرے

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت، جنرل سیکرٹری افتاب ڈاہر، مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر، محمد ایوب، عبداللہ شاہ، محمد علی شاہ صاحبزادہ محمد حسین فیضی حاجی شاہ نواز محمد ارحم قادری محمد داؤد قریشی محمد شاہد سعیدی محمد چاند قریشی حاجی محمد حنیف اور حاجی محمد زاہد کو مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کی جانب سے عشق مصطفی کے حوالے سے دینی کتب کے تحائف پیش کیے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مولانا محمد عبدالعزیز فیضی کی میزبانی میں گزشتہ سے پیوستہ سب جامع مسجد اندرون جنرل بس سٹینڈ میں 45 ویں سالانہ محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ مولانا مفتی محمد محسن فیضی تحصیل صدر جماعت اہل سنت اور مولانا محمد احمد جالندھری ضلعی صدر انٹرنیشنل ختم نبوت بہاولپور مہمانان اعزاز تھے نظامت کے فرائض گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے سابق ہیڈ ماسٹر محمد عابد خاکوانی نے انجام دیے_

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جامع مسجد علی کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا- 45 می سالانہ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حافظ محمد سعید، حافظ محمد سجاد اور حافظ عبدالعزیز نے حاصل کی اسی طرح حافظ عبدالجبار ، ملک عبدالحنان، حافظ شمس الدین، نور المصطفی فیضی تنویر علی قادری محمد ثقلین مصطفی اور شاہد علی سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے -اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے از خود تکبیر رسالت اور حیدری کے نعرے بلند کرکےعاشقان مصطفی کو گرما دیا جامع مسجد ان نعروں سے گونج اٹھی-

مولانا مفتی محمد محسن فیضی اور مولانا محمد احمد جالندھری نے اپنی تقاریر میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ان کے فکر انگیز خطابات نے سامعین کو عشق مصطفی میں مسحور کر دیا میزبان مولانا عبدالعزیز فیضی نے میلاد مصطفی کی اہمیت اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالی -ارحم قادری نے یا نبی،یا سیدی ،یا مرشد ی کے فلک شگاف نعرے لگوانے-

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت ،جنرل سیکرٹری افتاب ڈا ہر، صاحبزادہ محمد حسین فیضی ،مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر محمد ایوب، عبداللہ شاہ حاجی شاہ نواز، محمد ارحم قادری داؤد قریشی، محمد شاہد سعیدی ،محمد چاند قریشی ،حاجی محمد حنیف ،اور حاجی محمد زاہد کو مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے عسشق مصطفے کے حوالے سے دینی کتب کے تحائف پیش کیے-

مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام 45 ویں سالانہ روحانی تقریب میں غلام قاسم محبوب ،چوہدری
محمد اسحاق عابد مصطفی خاکوانی، لالہ اسلم قریشی ،محمد اسلم تھیم محمد شفیع اعوان، محمد شاہد رفیق، محمد فیصل ، محمد صابر ،قاری امام بخش، عبداللہ عاصی،،علی اکبر مسلم قریشی، اسلم راجپوت،اور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے – مولانا عبدالعزیز فیضی نے اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ھاشمی اور دیگر مہمانوں کی آمد پر ان سے اظہار تشکر کیا-

45th annual Mahfil Naat Eid Milad-ul-Nabi
احمد پور شرقیہ : مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر تمام 45ویں سالانہ محفل نعت کی تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کر رہے ہیں جبکہ مفتی محسن فیضی بھی موجود ہیں
45th annual Mahfil Naat Eid Milad-ul-Nabi
احمد پور شرقیہ اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی مدیر احسان احمد سحر کو مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کی جانب سے کتاب” صحابہ کرام اور عشق رسول” کا تحفہ دے رہے ہیں
45th annual Mahfil Naat Eid Milad-ul-Nabi
احمد پور شرقیہ: مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد علی میں منعقدہ 45ویں سالانہ محفل نعت کے شرکا کا ایک گوشہ

مزید پڑھیں