Contact Us

چوہدری محمد ذکاءاشرف کے والد چوہدری محمد اشرف مرحوم کی 39 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

39th death anniversary of late Chaudhry Muhammad Ashraf

بہاول پور  ( نامہ نگا ر)  سابق چئیرمین پی سی بی و چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون چوہدری محمد ذکاءاشرف کے والد معروف وممتاز صنعت کار و سابق سنیٹر چوہدری محمد اشرف مرحوم کی 39 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی برسی کی تقریب میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ، بینکرز ، وکلاءز میندار ، سول سوسائٹی عوامی منتخب نمائندے علماءکرام صحافیوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی برسی کی تقریب میں  نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے مولانہ نور احمد سیال اور قاری غلام مصطفی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانہ نور احمد سیال نے قرآن و حدیث کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر انسان نے اس دنیا میں آکر جانا ہے لیکن اس کے کیے ہوئے اچھے نیکی اور فلاح وبہبود والے کاموں کو نہ صرف یہ دنیا کے لوگ یاد کرتے ہیں بلکہ ان کاموں کا اجر اسے مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے اور یہی دنیا وآخرت کی کامیابی کہلاتا ہے برسی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیکچرار مفتی محمد اقبال نے الحاج چوہدری محمد اشرف مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈا لتے ہو ئے کہا کہ ایک سادہ اوراعلی روایات کے امین انسان تھے ان کی محسور کن شخصیت محبت و اعلی اخلاقی اقدارسے مزین تھی انہوں نے زراعت، تعمیری شعبہ میں اپنی محنت اور ہنر کی پختگی کا لوہا منوانے کے بعد ملکی صنعت میں اشرف شوگر ملز کا ادارہ قائم کرکے بہاولپور جیسے پسماندہ علا قے کے لوگوں کو با عزت اور بہترین روز گار دیا انسان مرنے کے بعد اس دنیا سے صرف اپنے ساتھ اپنے اعمال ساتھ لے کر آخرت میں جاتا ہے اور اپنے مرنے کے بعد اس دنیا والوں کے لیے اپنا خلوص ،محبت اور اخلاق دے کر جاتا ہے تقریب میں قاری غلام مصطفی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک پڑھا تقریب میں مفتی محمد احمد قادری  نے بھی حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں بے حد پیاری نعت پڑھی جس سے تقریب میں سماء بندھ گیا اشرف آباد کے طالب علموں نے مفتی احمد قادری کے ہمراہ قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ تقریب کے آخر میں اسلامی سکالر مفتی نور احمد سیال  نے الحاج چوہدری محمد اشرف کے ایصال ثواب کے لیے ختم پڑھا اور ان کی مغفرت اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا منگوائی۔ اس موقع پر تقر یب میں شامل چوہدری اشرف مرحوم کے صاحبزادے چوہدری محمد ذکاءاشرف سمیت دیگر شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مانگی اس موقع پر تقریب میں شامل افراد فاروق مغل، قاضی وامک، عاصم عباسی، عادل عباسی، جام یعقوب جھلن سید مرتضے شاہ، خالد چوہان اللہ یار عبدالحنان اختر شاہد مسن شاہ محمد چنڑ خواجہ منیر احسان عباسی محمد فراز ،سردار محمود اقبال خاکوانی ایڈوکیٹ، میجر(ر) تصور گجر،  میاں فیض الحسن، ملک ممتاز کمبوہ ، آصف فاروقی، ناصر خان گجر، مولانہ عبدالرحمن سیال، مفتی احمد قادری ، عبدالمجید ، چوہدری محمدوقاص، ،ملک نعیم، میاں فرحت مہتاب ملک عبدالغفار  محمد افضل ، ملک حسن محمود ،محمد ارشاد سہرویا، شاکر مرزا، محمد جاوید، ملک احسان اللہ بھٹہ، ذوالفقار علی شاہ ، سرمد بخاری نسیم بخاری، برگیڈئر (ر) شہزاد احمد، کرنل (ر) سجاد حیدر، چوہدری فلک شیر، چو ہدر ی محمد یونس محمد الطاف، منیر راہی خواجہ نسیم حسن، مبشر حسن سید، محمود ظہیر، عبدالمجید گل،  ،محمد عبداللہ ، چوہدری مرتضی ، میاں امام بخش بھٹی، مراد ناصر، رانا مقصود احمد محمد نعیم خان اقبال عباسی  چوہدری محمد وقاص محمد یاسر نائچ ،حاجی ریاض احمد جاوید خان، فراز حیدر خان وسیم عباسی ، آصف عباسی، راﺅ فاروق ،اسلم گل ، جام فیاض احمد، آصف اعوان، رانا افتخار احمد صابر حسین اکاش خان اسد بلو چ ،پروفیسر اصغر بخاری ،رضوان احمد سیال و ملک بھر سے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں