Contact Us

تحصیل احمد پور شرقیہ کی قومی کی ایک اور دو صوبائی نشستوں کے لیے 294 پولنگ اسٹیشنز قائم 23 پولنگ اسٹیشن حساس قرار

این اے 166 پی پی 249 اور پی پی 250 کی نشستوں کے لیے 40 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

تمام 294 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان پولیس کی سیکیورٹی میں پہنچا دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر میں الیکشن مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) این اے 166 احمد پور شرقیہ اور پی پی 249 احمد پور شرقیہ اور پی پی 250 اوچ شریف دھوڑکوٹ  کی صوبائی نشستوں کے لیے آج بروز جمعرات 8 فروری کو پولنگ ہوگی جہاں 40  امیدواروں  کے لیے ووٹ ڈالے  جائیں گے تفصیلات کے مطابق آج  مقامی ریٹرننگ افیسر کے دفتر سے تمام پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ میٹریل ،بیلٹ باکسز ،بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق این اے 166 کی 8 لاکھ 29 ہزار 152،افراد پر مشتمل آبادی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 4 لاکھ 37 ہزار  448ہے- این اے 166میں  294 پولنگ اسٹیشن اور 883 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں – انتظامیہ نے 23 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے جن میں ایک کیٹیگری کے 13 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں -تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے-دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے-

مزید پڑھیں