Contact Us

ضلع بہاول پور کی 6 تحصیلوں میں 29 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں : ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز

29 wheat procurement centres eastablished in Bahawalpur district,says DFC Khadim Hussain Sarfraz


بہاول پور:17/ اپریل : ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کے حصول کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ضلع کی کی 6 تحصیلوں میں 29 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 13 پی ار سینٹرز اور 16 فلیگ سینٹرز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر محکمہ فوڈ کا عملہ تعینات ہے اور کسانوں کی رجسٹریشن 13 اپریل 2024 سے جاری ہے۔ڈی ایف سی نے کہا کہ پالیسی کے مطابق کسان بھائی باردانہ کے حصول کے لیے باردانہ ایپ کے ذریعے خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13 اپریل سے 17 اپریل تک ہونے والی رجسٹریشن کی تصدیق پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ باردانہ 6 بوری فی ایکڑ 6 ایکڑ تک جاری کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کسان بھائیوں کے لیے ٹینٹنگ، بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور پینے کا صاف ٹھنڈا پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایل آر اے موصول شدہ درخواستوں پر اہل کاشتکاروں کی فہرست جاری کرے گا۔کاشتکاروں کو درخواستوں کی منظوری،باردانہ کا اجراء اور گندم کی وصولی کے شیڈول کا ایس ایم ایس ملے گا اور 19 اپریل سے باردانہ کا اجراء اور 22/اپریل سے گندم کی خریداری شروع کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں سے 40 کلو گرام گندم  3900 روپے میں خریدی جائے گی۔ڈی ایف سی نے کہا کہ کسی بھی گندم خریداری مرکز پر کوئی مسئلہ پیش آئے تو کسان بھائی چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے عملہ کو کسان بھائیوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید 

مزید پڑھیں