بہاول پور:28/جون ( )ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے 15سپاہیوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی۔لوئر کلاس پاس کرکے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو ایس پی پٹرولنگ ساجد حسن چوہدری اور ڈی ایس پی بہاول پور محمد ناصر غوری نے بیج لگائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان میں غلام مصطفیٰ، اسرار احمد انجم، محمد عمران، شفیق مشتاق، ذیشان علی، غلام مصطفیٰ اعوان، عمران منور، عاطف شہزاد، محمد ارشد، مجاہد حسین، تنویر احمد، عبدالسلام، زاہد احمد، شہزاد ریاض، محمد یاسر معراج شامل ہیں۔