Contact Us

بہاولپورحلقہ این اے 167 اورصوبائی پی پی حلقہ 252میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سکرونٹی کا عمل جاری

One dozen candidtes file their nomination papers for NA 167

قومی نشت کےلیے 12 امیدواروں اور صوبائی نشست کے لیے 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے اسکروٹنی کا عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا

سمہ سٹہ (ملک طارق )ملک بھر کی طرح بہاولپورحلقہ این اے 167 اورصوبائی پی پی حلقہ 252میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سکرونٹی کا عمل جاری،قومی نشت کےلیے 12 امیدواروں اور صوبائی نشست  کے لیے 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد حلقہ این اے167 اورپی پی 252کےریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر اوز آفس میں حاضر رہے، اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح قومی حلقہ این اے 167 اورصوبائی حلقہ پی پی252 میں بھی کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ قومی نشست پر12 اور صوبائی نشست پر22امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں حلقہ این اے 167 کےلیے   12 امیدواروں صاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی،شیخ دلشاد احمد قریشی،سردارعامریاروان،صاحبزادہ میاں عثمان نجیب اویسی، شارخ ملک،سردار احمد یاروارن، اعجاز حسین شاہ بخاری،محمد صفدر،محبوب احمد،ملک محمدعامر،مسماۃ شفقت شاہین اور محمد اخترعباسی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 252 پر 22 امیدواران صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی،ملک شاہ محمد چنڑ،ملک ایاز محمود کلیار،چویدری احسان الحق،چوہدری محمود مجید،سید محمد فیصل عباس بخاری،منورحیات عباسی،ملک احمد عثمان چنڑ،سید اعجاز حسین بخاری، شارخ ملک،محمد دلشاد،احسان الہی،مسماہ ثناءحیب،فضل الرحمن،رحمت اللہ راجپوت،غلام مصطفی،محمد ابراہیم،سید محمد محبوب،احسان الحق،قاری محمد اسلم،مسماہ شفقت شاہین فاروق احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں, ان کی مرحلہ وار اسکروٹنی کا عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں