Contact Us

وہاڑی میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

Four persons died cleaning of home gutter in Vehari

 وہاڑی: گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی گھر کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 80 ڈبلیوبی میں گھر کے باہر گٹر کی صفائی کے لیے مزدور اندر گیا۔  تاہم جب مزدور واپس نہ آیا تو گھر کے 3 رہائشی گٹر میں اتر گئے جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔  ریسکیو ذرائع  کا کہناہے کہ چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مزید پڑھیں