اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حسن عسکری شیخ نے موضع سراج پور میں عباسیہ کینال آر ڈی 165 پر زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا

Hassan Askari Sheikh inspects under construction bridge in Mauza Sirajpur

مذکورہ پل عرصہ دراز سے ٹوٹا ہوا تھا اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے میں سخت دشواری کا سامنا تھا

 عوام کے پرزور مطالبہ پر سب سے پہلے اس پل کی تعمیر شروع کرائی گئی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ، ایم پی اے   حلقہ پی پی 248

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ گزشتہ روز موضع سراج پور میں عباسیہ کینال آر ڈی 165 پر زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا ، ایم پی اے نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ پل کی تعمیر میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہ میں نے پل کی تعمیر کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ کرے گی اور اگر ٹھیکیدار کی ناقص میٹریل استعمال کرنے کی شکائیت ملی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پل عرصہ دراز سے ٹوٹا ہوا تھا اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے میں سخت دشواری کا سامنا تھا ، عوام کے پرزور مطالبہ پر سب سے پہلے اس پل کی تعمیر شروع کرائی گئی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز بھی جلد ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ہر حلقہ کی ہر یونین کونسل کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید پڑھیں