اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

Imran Khan & Bushra Bibi acquitted in Nikkah case

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا۔ واضح رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

مزید پڑھیں