پنجاب میں 14 ہزار اسکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلائے جائیں گے : مریم نواز

Marriam Nawaz

پی ٹی آئی دور میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پرتوپی ٹی آئی کے سابق وزیرتعلیم پر کرپشن کا کیس بننا چاہیے وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تقریبا50ہزار سکول ہیں، جو خواب دیکھا تھا آج اس کا آغاز ہو گیا ہے، وزیر تعلیم اور ان کی پوری ٹیم کوشاباش دیتی ہوں۔  انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں بیٹھ کرفیصلے نہیں کرتی، عوام میں جا کر ان سے بات چیت کرکےاقدامات کرتی ہوں، سکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، کوشش ہےعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔  مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکولوں کےمسئلےکا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، پی ٹی آئی دورمیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پرتوپی ٹی آئی کے سابق وزیرتعلیم پر کرپشن کا کیس بننا چاہیے، پی ٹی آئی دورمیں کرپشن کےسوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں سب ٹرانسفر، پوسٹنگ پیسے لیکرہوتی تھی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں شہبازشریف دور کے بعد اساتذہ کی تربیت کےحوالےسے کوئی کام نہیں ہوا،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پربریفنگ لی تو سن کر اوسان خطا ہوگئے، ہم تعلیم کےمعیارکو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں