اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ‘پنجاب ٹورازم اتھارٹی’ کے قیام کیلئے تجاویز طلب کرلیں

CM Maryam Nawaz

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید سٹیئرنگ کمیٹی کے خصوصی رُکن ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی


لاہور:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے “پنجاب ٹورازم” اتھارٹی کے قیام، ڈیزائن اور جامع پلان بارے تجاویز طلب کرلیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی اقدامات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی، وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید سٹیئرنگ کمیٹی کے خصوصی رُکن ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی، اطلاعات ، اقلیتوں، ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے صوبائی وزرا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔  رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، سینئر اینکرپرسن افتخار احمد کے علاوہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز بھی خصوصی کمیٹی کے ارکان ہوں گے، خصوصی کمیٹی 15 دن میں تجاویز تیار کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی، کمیٹی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پلان تیار کرے گی۔  منصوبے کے مطابق پنجاب کے 8 سے 10 سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اور ایک ماڈل سیاحتی مقامات بنایا جائے گا، مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی، بزنس اور تاریخی ورثہ کی اہمیت کے حامل 8 سے 10سیاحتی مقامات کا انتخاب کیا جائے گا ، پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں اور مذہبی ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں سیاحت کے موجودہ پورے نظام کی ازسر نو تشکیل ہوگی اور نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آرکیالوجی، میوزیمز اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی مکمل اوورہالنگ ہوگی، جدید ٹیکنالوجی ایپ اور ٹورازم پورٹل کی تیاری شروع کر دی گئی۔ 

مزید پڑھیں