اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری

UHS Logo

پہلی پوزیشن دو طالبات زینب منیر اور اقرا اعظم نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں نے 199 نمبر حاصل کئے


لاہور:  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے نتائج جاری کردیئے۔  ترجمان یو ایچ ایس نے بتایا ہے کہ پنجاب کیلئے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 56 ہزار 519 امیدواران نے شرکت کی، 48 ہزار 51 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے، زیادہ سے زیادہ حاصل کردہ نمبر 200 میں سے 199 یعنی 99.50 فیصد رہے۔  یو ایچ ایس ترجمان کے مطابق پہلی پوزیشن دو طالبات زینب منیر اور اقرا اعظم نے مشترکہ طور پر حاصل کی، دونوں طالبات نے 199 نمبر حاصل کئے، پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 55 فیصد جبکہ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہیں۔  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ  پر دیکھ سکتے ہیں، امیدوار اپنا رول نمبر اور نام ڈال کر اپنا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔  وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ایم ڈی کیٹ کے کامیاب انعقاد پر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہایت شفاف اور پُرامن طریقے سے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کروایا، کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، فیکلٹی، سٹاف اور سٹوڈنٹس نے مل جل کر محنت اور دیانتداری سے کام کیا۔ 

مزید پڑھیں