کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت چولستان میں جاری امدادی سرگرمیوں بارے اجلاس

Zafar Iqbal chaired a meeting on ongoing relief activities in Cholistan

  بہاول پور:17/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت چولستان میں جاری امدادی سرگرمیوں بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں مہتاب وسیم، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم،ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مہر خالد احمد اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ چولستان میں جاری امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کو پانی کے نزدیک منتقل کرنے سمیت مویشیوں کی ویکسی نیشن، پانی کی فراہمی اور علاج معالجہ کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ چولستان کے رہائشیوں کو گھر کے استعمال کے لیے فوری پانی کی ٹینکیاں فراہم کی جائیں اور واٹر باؤزر کے ذریعے ان تک پانی پہنچایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک276089 چولستانی افراد اور ان کے1266432 مال مویشیوں کو محفوظ اور پانی کے نزدیک آبادی میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر باؤزر کے ذریعے چولستان کی روایتی کنڈز میں پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں