تین مینیجرز مارکیٹنگ محمد شاہد محمود چوہدری، محمد ساجد خورشید، حبیب الرحمن آصف ترقی پا کر اسسٹنٹ جنرل مینجر ہوگئے
احمد پور شرقیہ ( پریس ریلیز ) اسٹیٹ لائف بہاولپور زون میں پرموشنز، تبادلہ، مبارکبادیں۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور زون میں 03 مینیجرز مارکیٹنگ محمد شاہد محمود چوہدری، محمد ساجد خورشید، حبیب الرحمن آصف ترقی پا کر اسسٹنٹ جنرل مینجر ہوگئے۔ محمد شاہد محمود چوہدری بطور زونل ہیڈ اپنی خدمات جاری رکھیں گے، محمد ساجد خورشید پرموشن کے ساتھ فیصل آباد زون ٹرانسفر کر دیے گئے، جبکہ حبیب الرحمٰن آصف بہاول پور زون میں ہی کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ ان شاندار پرموشنز پر غلام قادر ملک ایریا مینجر(ر)، تنویر حُسین جتالہ ایکسپیکٹڈ ایریا مینجر، محمد ظفر خان بلوچ سیکٹری انفارمیشن فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن بہاول پور زون، وحید حُسین جتالہ سینئر سیلز مینجر اور میڈم فرخندہ خالد آفس اسسٹنٹ احمدپورشرقیہ نے سی ای او شعیب جاوید حسین، کنٹری ہیڈ مارکیٹنگ میاں رضوان مجید کا شکریہ ادا کیا ہے اور پرموشنز پانے والے آفیسران کو مبارک باد پیش کی ہے اور ساجد خورشید کو فیصل آباد زون ٹرانسفر ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کر کے بھر پور طریقے سے الوداع کیا گیا اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساجد خورشید ایک بہترین موٹیوٹر شخصیت کے مالک ہیں اور فیلڈ فورس کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوششاں رہتے ہیں، ان کے ٹرانسفر ہونے سے بہاول پور زون ایک شاندار شخصیت سے محروم ہو گیا ہے لیکن پوسٹنگ ٹرانسفر تو جاب کا حصہ ہے ۔