ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید نے ان آفیسرز کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ اور کوآرڈینیٹرعاطف رشید خٹک کو یادگاری شیلڈ دی
بہاولپور: مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔تفصیل کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام چلنے والے اکتالیسویں (41) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید نے ان آفیسرز کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس،پولیس خدمت مراکز میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اورپولیس ڈرائیونگ سکول جوکہ عوام کی سہولت کیلئے تمام سرکل میں بنائے جا چکے ہیں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔آر پی او نے آفیسرز کو ریجن بھرمیں سیکیورٹی انتظامات اور کمیونٹی پولیسنگ، کرائم میپنگ، کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ روائتی طریقوں اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے ٹھوس اقدامت اٹھائے گئے ہیں، تھانہ جات کی بلڈنگ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ کی طرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ عام شہری بے خوف و خطر تھانہ میں آ سکے۔ آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے ریجن بہاولپور پولیس کی جانب سے کوآرڈینیٹرعاطف رشیدخٹک کو یادگاری شیلڈ دی۔ کوآرڈینیٹرعاطف رشیدخٹک نے شرکاء کورس کی جانب سے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کو شیلڈ دی۔