دنیا کی سیاحت کرنے والے پولینڈ کے سائیکل سوار جوڑے کی صادق گڑھ گڑھ پیلس آمد پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقات

سائیکل سوار مارسن اور اس کی اہلیہ الیگزینڈریا نے ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقات کے دوران انہیں اپنی سفر کی تفصیلات بتائیں
ڈیرہ نواب صاحب )نامہ نگار ) سائیکلوں پر دنیا کی سیا حت کرنے والا پولینڈ کا جوڑا صادق گڑھ پیلس پہنچ گیا- تفصیلات کے مطابق پولینڈ کا سائیکل سوار مارسن اور اس کی اہلیہ الیگزینڈریا آج صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی- یونین کونسل ترنڈہ محمد پناہ کے سابق چیئرمین محمد یونس عباسی اور ان کے صاحبزادے محمد یاسر عباسی پولینڈ کے سائیکل سوار جوڑے کے ہمراہ تھے -پولینڈکے سائیکل سوا ر جوڑے نے انتہائی خوشگوار ماحول میں پر نس بہاول عباسی کو اپنے سفر کی تفصیلات سے آگاہ کیا – انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور تک پاکستان کا سفر کریں گے اور اس کے بعد وہ وا ہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت چلے جائیں گے -پرنس بہاول عباس عباسی نے پولینڈ کے سائیکل سوار جوڑے کے محفوظ سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا