اقتدارکی سیاست کی بجاے اقدارکی سیاست کے قائل ہیں چوہدری مسعوداحمد
ہمیشہ بلاتفریق علاقائی تعمیروترقی کے لئے اپناکردارفرض سمجھ کرادا کیا ہے سابق ایم پی اے سربراہ تعمیروطن گروپ
فیروزہ(نامہ نگار)تعمیروطن گروپ کے سربراہ وسابق ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدنے کہا ہے کہ وہ اوران کا گروپ اقتدارکی سیاست کی بجاے اقدارکی سیاست کے قائل ہیں اس لئے انہوں نے ہمیشہ بلاتفریق علاقائی تعمیروترقی کے لئے اپناکردارفرض سمجھ کرادا کیا ہے اپنی رہائش گاہ پر عیدملنے آنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وہ اقتدرکے بغیربھی مسائل کی گتھی سلجھانے کاہنرجانتے ہیں ان کی اصل طاقت حلقہ کے عوام اوران کا گروپ ہے جنہوں نے مشکل کی ہرگھڑی میں ان کے شانہ بشانہ رہ کر سہاست مہں۔اپنی سیاسی قوت کا لوہا منوایا ہے انشاء اللہ وہ اوران کا گروپ مستقبل کی سیاست میں ماضی کی طرح عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے قبل ازہں
چک نمبر 85عباسیہ سے چوہدری طالب حسین نے سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد سے ملاقات ، عید کی مبارکباد پیش کی ۔
چک نمبر 85عباسیہ میں بجلی کے مسائل بارے آگاہ کیا جس کو فوری پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔