اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں کمشنر راجہ جہانگیر انور

Video conference regarding International Cholistan Desert Rally

بہاول پور:14/دسمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اورقلعہ ڈیراور تک سڑک کی کشادگی و مرمت کے کاموں کو بھی جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی وقاص ملک،منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ طارق محمود بخاری، چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول پور میاں محمد اظہرسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قلعہ ڈیراور تک سڑک کے تعمیراتی کام کی پڑتال کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔نیز قلعہ ڈیراور اور18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے مقامات کی نشاندہی کے لیے ڈائریکشن بورڈز کی تنصیب سمیت بہترین ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی ترتیب دیا جائے گا تاکہ شائقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر سیاحوں کے لیے مختلف مقامات پر عارضی ٹک شاپس، عارضی واش رومز، مکینک شاپس اور آٹو موبائل شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔ نیزصفائی ستھرائی کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لئے چولستان میں زیرویسٹ مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و ملازمین جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فرائض منصبی ادا کریں اور اس ایونٹ کو ہمیشہ کی طرح کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں