Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت 57واں اجلاس

Vice Chancellor Professor Dr Naveed Akhtar chairs IUB academic council's 57th meeting.
Advertisements

اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف کلائمیٹ چینج اوراس کے بی ایس پروگرام کا معاملہ زیر غور آیا اور کمیٹی کو حتمی رائے کے لیے بھجوا دیا گیا۔


بہاول پو ر(پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل کا 57واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کا طریقہ کار کے قوانین اور ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں ڈینز، تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف کلائمیٹ چینج اوراس کے بی ایس پروگرام کا معاملہ زیر غور آیا اور کمیٹی کو حتمی رائے کے لیے بھجوا دیا گیا۔ شرکاء نے بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نصاب کی منظوری دی۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق سر صادق انسٹی ٹیوٹ آ ف ٹیکنالوجی میں بی ایس بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ترمیم شدہ نصاب زیر غور آئے۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ایس سی پری میڈیکل کے حامل طلبا وطالبات کو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ دینے کی منظوری دی گئی۔نیز ماسٹر آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اجازت لینے کی اکیڈمک کونسل نے منظوری دی۔ اجلاس میں شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور شعبہ آرکیٹیکچر سے متعلقہ ایجنڈا امور پیش کیے گئے۔ اجلاس میں یونیورسٹی انٹی پلیجرزم سٹنڈنگ کمیٹی کی ازسرنو کی تشکیل بھی زیر غور آئی۔ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس، شعبہ کیمپوٹر سائنس، شعبہ میتھمیٹیکس اور شعبہ مینجمنٹ اور پروجیکٹس کے ایجنڈاایٹمز پر بھی غور کیا گیا۔ فیکلٹی آف فارمیسی میں تھیوری سکرپٹ کی سنٹرل مارکینگ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

Advertisements