Advertisements

28 اپریل کو ملتان میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، مخدوم سید احمد محمود

Makhdoom Ahmed Mehmood
Advertisements

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کی تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور سٹی و تحصیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کو ہدائیت

چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی  پنجاب جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور سٹی و تحصیلوں کی تنظیموں کے سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کو ہدائیت نامہ جاری کیا ہے کہ وہ 28 اپریل کو چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدائیت پر ملتان میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں اپنی شرکت کو ہر ممکن یقینی بنائیں،                                                                          ایک دہائی سے کارکنان جس مضبوط میڈیا سیل کی ڈیمانڈ کر رہے تھے انہی کی ڈیمانڈ پر چئر مین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے ڈیجیٹل میڈیا کی بنیاد رکھی ہے۔ اسی پلیٹ فارم کی مدد سے ہی ہم کراچی سے خنجراب تک یک زباں ہو کر پارٹی پرموشن کے لیے کام کریں گے۔ اسی پلیٹ فارم سے ہی پروپیگینڈا کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسی پلیٹ فارم کی مدد سے ہی افقار قائد عوام  نوجوانوں میں عام کریں گے یہ پلیٹ فارم ہی نئے نوجوانوں کی تربیت گاہ ہے یہی پلیٹ فارم ہی نئے دور کا سٹڈی سرکل ہے۔ یہی پلیٹ فارم ہی کارکنان اور مرکزی قیادت کے درمیان فاصلوں کو کم نہیں بلکہ ختم کر دے گا۔ 

Advertisements

پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب پر ہم میں سے ہر ایک پر لازم ہے کے اس پروگرام کو کامیاب کریں۔ اور اپنے چھوٹے موٹے اختلافات بھلا کر پارٹی کے مفاد میں اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ یہ پلیٹ فارم ہم سب کا ہے ۔ گڑھی خدا بخش کے شہداء سے بی بی کے لعل سے پاکستان کے روشن مستقبل چئر مین بلاول بھٹو زرداری سے وفا کا تقاضہ یہی ہے کے اس ڈیجٹل پلیٹ فارم کو صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا  نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کا پلیٹ فارم بنا کر دم لینگے۔