صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی گاڑی کو اوچ شریف روڈ پر حادثہ تین بچے زخمی میاں گزین عباسی کو بھی چوٹیں آئیں
حادثہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی اقامت گاہ کے سامنے پیش آیا سابق ایم این اے کے صاحبزادے مخدوم سید غوث محی الدین گیلانی میاں گزین عباسی کو اپنی اقامت گاہ پر لے گئے جہاں سے انہیں ڈیرہ نواب صاحب شفٹ کر دیا گیا
حادثہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی اقامت گاہ کے سامنے پیش آیا سابق ایم این اے کے صاحبزادے مخدوم سید غوث محی الدین گیلانی میاں گزین عباسی کو اپنی اقامت گاہ پر لے گئے جہاں سے انہیں ڈیرہ نواب صاحب شفٹ کر دیا گیا
اوچشریف: آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی سابق ایم پی اے کو ٹریفک حادثہ میں چوٹیں آئیں جبکہ موٹر سائیکل ریڑھےپر سوا ر تین بچے زخمی ہوگئے نیزصاحبزادہ محمد گزین عباسی کی گاڑی بھی بری طرح تباہ ہو گئی- تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ محمد گزین عباسی اپنے دو ملازمین کے ہمراہ اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے جا رہے تھے کہ سابق ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی اقامت گاہ کے سامنے سڑک پر غلط سائیڈ سے آنے والے موٹرسائیکل رکشہ کو بچانے کی کوشش میں گاڑی کے ٹائر برسٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں میاں گزین عباسی کی کمر میں چوٹیں آئیں جبکہ فقیر خاندان کے کباڑا جمع کرنے والے تین بچے بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے جنہیں جن میں سے دو کے نام مستان اور
اور اللہ رکھا معلوم ہوئے ہیں میاں گزین عباسی کے ملازمین نے زخمی بچوں کو اوچشریف ہسپتال داخل حب کرایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے -دوسری طرف میاں گزین عباسی کو شدید کمر درد کے باعث مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے صاحبزادے مخدوم سید غوث محی الدین گیلانی اپنی اقامت گاہ پر لے گئے جہاں سے انہیں ڈیرہ نواب صاحب شفٹ کر دیا گیا- اطلاع ملنے پر اوچشریف کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی فاروق حمید شیخ اور سابق کونسلر حافظ جمیل لنگاہ سمیت دیگر درجنوں افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے ریسکیو 112 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کاروائی شروع کردی