چنی گوٹھ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل سعدیہ انجم پر حملہ آور خواتین نادیہ بی بی اور عنائت بی بی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر لیڈی کانسٹیبل کو دو خواتین نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ، زدوکوب کیا اور تھپڑ مکے بھی مارے ، چنی گوٹھ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل سعدیہ انجم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر ڈیوٹی پر موجود تھی اور خواتین کی لائینیں بنوا رہی تھی کہ دو خواتین نادیہ بی بی اور عنائت بی بی سکنہ چک نمبر 160 این پی لائن توڑتے ہوئے آگے نکل آئیں تو ان کو روکنے پر انہوں نے لیڈی کانسٹیبل سعدیہ انجم پر تھپڑوں اور مکوں سے حملہ کر دیا۔ چنی گوٹھ پولیس نے حملہ آور خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔