اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوچ شریف: گاڑیوں سے لوڈ ٹرالر عباسیہ کینال میں گرگیا

trawler-fell-into-Abbasia-Canal
اوچ شریف : قومی شاہراہ پر گاڑیوں سے لوڈ عباسیہ کینال میں گرنے والا ٹرالر

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر نواحی علاقے بستی حافظاں کے قریب گاڑیوں سے لوڈ ٹرالر عباسیہ کینال میں گرگیا جس کے نتیجہ میں ٹرالر ڈرائیور زخمی ہو گیا تاہم اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالر کے اسٹیئرنگ کے ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پیش آیا کار ٹرالر پر 10 گاڑیاں لوڈ تھیں جو کراچی سے راولپنڈی جارہا تھا

مزید پڑھیں