Contact Us

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام ضلعی نمائندگان کی صلاحیت سازی کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ 

Rural Media Network Pakistan organises District Correspondents Capacity Building Workshop
ڈیرہ نواب صاحب :رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی تربیتی ورکشاپ کے سٹیج کا منظر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر اور ریسورس پرسن نعمان مسعود خان موجود ہیں

آر ایم این پی تربیتی ورکشاپ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پورشرقیہ کے اراکین کے لئے خصوصی طورپر ڈیزائن کی گئی تھی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ضلع لودھراں نعمان مسعود خان اور صدرآر ایم این پی احسان احمد سحر نے ریسورس پرسنز کے فرائض انجام دیئے 

ورکشاپ میں صدر آر ایم این پی  کی تحریک پر حماس اور اسرائیل کی جنگ میں شہید  ہونے والے تینتیس 33 مسلمان صحافیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ  خوانی کی گئی جبکہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ  کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی 

احمد پور شرقیہ ( ) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام
ضلعی نمائندگان کی صلاحیت سازی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ دارارقم سکول ڈیرہ نواب صاحب میں اختتام پذیر ہوگئی۔آر ایم این پی تربیتی ورکشاپ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پورشرقیہ کے اراکین کے لئے خصوصی طورپر ڈیزائن کی گئی تھی ۔ تربیتی ورکشاپ میں علاقائی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے پندرہ نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ضلع لودھراں نعمان مسعود خان اور صدرآر ایم این پی احسان احمد سحر نے ریسورس پرسنز کے فرائض انجام دیئے ۔جبکہ صدر اے–یو-جے ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب کوآرڈینیٹر تھے

ڈیرہ نواب صاحب : ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لودھراں نعمان مسعود خان رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی تربیتی ورکشاپ میں لیکچر دیتے ہوئے

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لودھراں نعمان مسعود خان نے تربیتی ورکشاپ کےشرکاء صحافیوں کو صحافت کے بنیادی اجزاء ، حادثاتی اجتماعی اورحساس رپورٹنگ کے حوالے سے لیکچرز دیئے ۔ سوالات ، جوابات کا ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا ۔ صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نےصحافیوں کی سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیا ۔ تربیتی ورکشاپ میں مشہور بین الاقوامی میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ودآؤٹ باڈرز ( آر –ایس– ایف ) کی صحافیوں کے لیے مرتب کی گئی ہینڈ بک تقسیم کی گئی جسے یونیسکو نےاردو زبان میں شائع کیا ہے ۔

ڈیرہ نواب صاحب : صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر تربیتی ورکشاپ میں صحافیوں کو سیفٹی کے حوالے سے طور طریقے بتاتے ہوئ

تربیتی ورکشاپ میں صدر ( آر ایم این پی)احسان احمد سحر کی تحریک پر حماس اور اسرائیل کی جنگ میں شہیدہونے والے تینتیس 33 مسلمان صحافیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پرڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ضلع لودھراں نعمان مسعود خان نےتربیتی ورکشاپ کے شرکاء صحافیوں شہزاد رزاق ، محمد عمران لاڑ ،دوست محمد قریشی ، صفدربخاری ، ارشد ریاض ملک مبشراحمدبھٹہ
،محمد یوسف غنی قریشی ، ملک راشد چنڑ ، خلیل الرحمن کھوکھر ، محمدسجاد ، شبیر احمد قریشی ، حاجی مظہر حسین ، محمد عمران بھٹہ ،محمدرفیق ، اور محمد جمیل میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی اسناد تقسیم کیں

مزید پڑھیں