Contact Us

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد۔ کورونا ویکسینیشن مہم اور کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ

Review of Corona Vaccination Campaign

بہاول پور: 19/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا ویکسینیشن مہم اور کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع  پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فاروق قمر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال،ڈی ایچ او ڈاکٹر انیلہ علی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ٹی ایچ کیوز، ویمن میڈیکل آفیسرز اور مراکز صحت کے انچاج موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسینیشن کی سہولت گھر گھر تک فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت کے افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں اور اس اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تنبیہ کی کہ گھر گھر کورونا ویکسینیشن (RED) مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن مہم(RED) کے حوالہ سے تمام مراکز صحت کے انچارجز سمیت دیگر متعلقہ افسران و سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال نے کورونا ویکسین مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے اوراب تک بہاول پور ضلع میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

Review of Corona Vaccination Campaign 2

مزید پڑھیں