رحمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام احمد پور شرقیہ میں رحمت سکول کا قیام

Rahmat School in Ahmedpur Sharqia

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)  معاشرے کے محروم طبقہ کے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے رحمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام احمد پور شرقیہ میں رحمت سکول کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے  ۔یہ  رحمت فیملی کا قائم کردہ یہ منفرد سکول حالات اور مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جانے والے چائلڈ لیبر ،بیکار پھرنے والے اور بھیک مانگنے والے  بچوں کےلئے قائم کیا گیا ہے ان بچوں کو مفت داخلہ، مفت کتابیں، مفت سٹیشنری مفت سکول بیگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا  جائے گا تاکہ انہیں اپنی یا گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزدوری کرنے یا بھیک مانگنی  نہ پڑے ۔یہ سکول پاکستانی نژادبرطانوی ڈاکٹر شہباز چودھری کی علم دوست کاوشوں کا تسلسل ہے اورمعاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کیا ہے۔ سکول کا افتتاح ادارہ ہذا کے ڈائریکٹرشاہد چوہدری  نےمحترمہ پروین اختر کے ہمراہ کی سکول کی سادہ اور پروقار افتتاحی تقریب میں علاقے کی ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس فلاحی کاوش کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شاہد چوہدری نے بتایا کہ رحمت فاؤنڈیشن کا یہ سکول اپنے علاقے میں فروغ تعلیم کے لئے بھرپور طریقے سے کام کرے گا اور اس میں معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقے کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا ۔اہلیان علاقہ نے رحمت فاؤنڈیشن کے فیملی سکول کی اس تقریب پر انہیں بھرپور مبارکباد دی اور اس امر کا اعادہ کیا کہ یہ ادارہ علاقے میں فروغ تعلیم کے لیے سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا ۔ڈائریکٹر اسکولز نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کسی ادارے حکومت یا غیر ملکی فنڈنگ ان سے کسی قسم کی کوئی مالی معاونت نہیں لی جا رہی ہے اور اسے مستقل بنیادوں پر رحمت فیملی بھرپور طریقہ سے کامیاب کرے گی۔

مزید پڑھیں