آٹھ فروری کو صوبائی انتخابی معرکہ میں بڑا سرپرائز دیں گے قاضی عدنان فرید
اہلیان احمد پور شرقیہ کو ہماری سابقہ کارکردگی کا بخوبی علم ہے اس لیے قوی امید ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی امیدوار صوبائی اسمبلی کی گفتگو
احمد پور شرقیہ نامہ نگار پاکستان مسلم لیگ ضلع بہاولپور کے سینیئر نائب صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 قاضی عدنان فرید نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو احمد پور شرقیہ کے صوبائی انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے احمد پور شر قیہ کے عوام باشعور ہیں اور انہیں ہماری سابقہ کارکردگی کا بخوبی علم ہے اس لیے ہمیں قوی امید ہے کہ صوبائی حلقہ کے شہری اور دیہی عوام آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں انہیں انتخابی کامیابی سے ہمکنار کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مسلم مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما قاضی برہان فرید اور طارق رشید ملک بھی اس موقع پر موجود تھے
قاضی عدنان فرید کا کہنا تھا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ملک کے بیشتر محکموں کی ذمہ داریاں صوبائی حکومتوں کو سونپی جا چکی ہیں عوام کو اس کا بخوبی علم ہے لہذا وہ صوبائی اسمبلی کے زیادہ سے زیادہ اراکین کو منتخب کرا کے اگر مسلم لیگ ن کو کامیاب کراتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک بار پھر پنجاب صوبہ کامیابی کی طرف کا ہمکنار ہوگا جیسے پہلے وزیراعلی میاں شہباز شریف کی دور وزارت اعلی کے دور میں مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور جنوبی پنجاب کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کیا اس لیے اگر دوبارہ مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی تو جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کا ازسر نو آغاز کیا جاۓ گا