پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اوچ شریف آمد شیخ ناصر سلیم سے ان کی بھتیجی کے انتقال پر تعزیت
میرے والد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 نے شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کی بھتیجی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی عمائدین علاقہ بھی موجود تھے
اوچ شریف (نامہ نگار ) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ شام اوچ شریف گئے جہاں انہوں نے صدر ایگریکلچر کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ سے لندن میں ان کی بھتیجی کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب لیے فاتحہ خوانی کی- پرنس بہاول خان عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ناصر سلیم کے بڑے بھائی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے والد امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں- ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی شیخ محمد موسی کی صاحبزادی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے- آمین