پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کا دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں خصوصی اجلاس

Prosecutor General Punjab

بہاول پور: 13/دسمبر: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نعیم احمد شیخ نے دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں پولیس پراسیکیوشن تعاون سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے محکمہ پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ مکمل یکسوئی اورباہمی تعاون کے ساتھ فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔اس موقع پر تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعدادکار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ تربیتی پروگرامز سمیت تعاون کی مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرندیم اقبال خاکوانی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس سیف المرتضیٰ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں