اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پرنس بہاول عباس خان عباسی نے رحیم یارخان کے ترقی یاب ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ذوالقرنین عباسی کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیج لگائے

Bahawal Abbasi installing badge of ASI

صادق گڑھ پیلس کے دفترمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا،مرکزی چیئرمین متحدہ اتحاد عباسی سردار ممتاز انقلابی عباسی کے علاوہ خان پور ،لیاقت پوردادپوترہ برادری کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں رحیم یارخان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے  ہیڈ کانسٹیبل  محمد ذوالقرنین عباسی کو متحدہ اتحاد عباسیہ کے مرکزی چیئرمین سردار ممتاز انقلابی عباسی کے ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کے بیج لگائے-، مرکزی ممبر سپریم کونسل سردار حاجی محمد یونس خان عباسی ،صدر رابطہ بورڈ پنجاب ایاز خان عباسی ،رابطہ بورڈ رحیم یارخان ڈسٹرکٹ کے صدر مرتضیٰ عباسی ،تحصیل صدر ذوالقرنین عباسی ،میڈیاکوآرڈینیٹر سمیع اللہ عباسی ،شاعر بہاول پور خادم حسین پتافی ودیگر دادپوترہ برادری کے ترقی پانے والے کی تقریب میں موجود تھے۔پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنی اس توقع کا اظہار کیا کہ  پروموٹ ہونےوالے محمد ذوالقرنین عباسی  محکمہ پولیس میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں گےااور مستقبل میں مزید ترقیاں حاصل کریں گے ۔ترقی یاب ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالقرنین عباسی نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائی بھی پیش کی

مزید پڑھیں