الیکشن میں حلقہ این اے 166 کے عوام کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے پرنس بہاول خان عباسی

امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 166 کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے وفد سے بات چیت
احمد پور شرقیہ : خاندان عباسیہ ہمیشہ سے عوام کے خیر خواہ رہے ہیں ائندہ انے والے الیکشن میں حلقہ این اے 166 کے عوام کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ان خیالات کا اظہار امیر اف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے فرزند ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے کہا قیام پاکستان میں اپنی مملکت خداداد بہاولپور کو شامل کر کے ہمارے اسلاف عباسیہ نے پاکستان کو استحکام بخشا اور قیام پاکستان سے لے کر اب تک عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت عباسی خاندان کی خدمات لازوال ہیں مفاد پرست عناصر عباسی خاندان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ خاندان عباسیہ کا عوام کے ساتھ احترام اور محبت کا رشتہ ہے جس کے نتیجے میں عوام ہمیشہ خاندان عباسیہ سے پیار کرتے ہیں اور خاندان عباسیہ کے افراد بھی عوام کے خیر خواہی میں ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ائندہ الیکشن میں ازاد حیثیت سے صاحبزادہ گزین عباسی کو اپنے ساتھ صوبائی اسمبلی کے پینل میں شامل کر کر الیکشن میں حصہ لیں گے اور کامیابی کے بعد عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے خاندان عباسیہ کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اس موقع پر میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری سید اصف بخاری نے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے میڈیا کلب کو صادق گڑھ پیلس میں مدعو کیا اس موقع پر ان کے سیاسی صلاح کاران یحیی کلا چی سابق جج ملک شکیل احمد رڑونجہ جمشید اقبال اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے