پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مخدوم ظفر حسن گیلانی کی اقامت گاہ پر عشائیہ میں شرکت
سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف کے تینوں صاحبزادے عثمان گیلانی، احسن گیلانی اور مومن شمس گیلانی بھی موجود تھے
گیلانی برادران اور پرنس بہاول خان عباسی کے مابین علاقائی سیاسی صورت حال، بلدیاتی وعام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا
بہاول پور(پ۔ر)پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ شب بہاول پور میں مخدوم زادہ سید احسن گیلانی کی دعوت پر ان کی اقامت گاہ پر گئے، جہاں ان کے والد بلدیہ اوچشریف کے سابق چیئرمین مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور دونوں بھائی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور مخدوم زادہ سید مومن شمس گیلانی بھی موجود تھے۔گیلانی برادران اور پرنس بہاول خان عباسی کے درمیان پرتکلف عشائیہ پر علاقائی سیاسی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں نوید ایاز ایڈووکیٹ اور ملک محبوب ارائیں ایڈووکیٹ اس موقع پر پرنس بہاول خان عباسی کے ساتھ موجود تھے۔