بہاولپور میں “مقامی امن قائدین بہاولپور” کے نام سے امن سیمینار کا انعقاد

Peace Seminar

ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بہاولپور میں “مقامی امن قائدین بہاولپور” کے نام سے ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے قائدین اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی جن کو امن کے سفیر کی تربیت دی گئی مقررین کا کہنا تھا کہ اخوت کا قیام انسانی بنیادوں پر ہونا چاہیے تاکہ نفرت کا خاتمہ ہوسکے تفصیل کے مطابق ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بہاولپور میں ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے قائدین اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی اس سیمینار میں بہاولپور کی یونین کونسل 5،7،8,9 اور 11 کا احاطہ کیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ یک جہتی ،رواداری،اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے یونین کونسل 11 میں سوشل ایکشن پراجیکٹ منعقد کروائے گئے جو مختلف کھیلوں و سرگرمیوں پر مشتمل تھے جن کا مقصد مذہبی وسماجی طبقات میں نفرت کے پھیلاؤ کو روکنا ہے ادارہ امن و تعلیم کے مینٹورز مسٹر ڈیوڈ بیدی،مفتی مجتبی،پنڈت کشوری لال اور مولانا خضر عباس نے بتایا کہ ان کی تنظیم معاشرے کے مختلف طبقات میں باہمی امن ،اخوت،رواداری اور ہم آہنگی پیدا کرنے کےلیے مستعد اور اہل مذہبی قائدین اور نوجوانوں کو ہراول دستے کے طور پر سامنے لیکر آئی ہے نوجوانوں کے اس گروپس میں مسلمان، ہندو اور مسیح برادری شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ اخوت و بھائی چارہ انسانی بنیادوں پر قائم ہونا چاہیے تاکہ نفرت کے پھیلاؤ کا کوئی جواز نہ رہے اور ملک خداداد پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے

مزید پڑھیں