پارٹی قائد میاں محمدنوازشریف نے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کو جلد مکمل کر نے کی ہدایات کی ہیں۔ سردار محمدارشدخان لغاری

Arshad Leghari

صادق آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے نائب صدروسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار سردار محمدارشدخان لغاری نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے متحرک قیادت کوسامنے لا کر منظم اور فعال بنانے کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے،تنظیم نوکو جلد از جلد مکمل کر نے کئے لئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جاے گا،پارٹی قائد میاں محمدنوازشریف نے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کو جلد مکمل کر نے کی ہدایات کی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے رحیم آباد سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے لئے کارکنوں کی آرا اور مشاورتی عمل کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے،متحرک اور مضبوط جماعت ہی نئے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے،اپنی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی نائب صدرسردار محمدارشدخان لغاری نے پارٹی کی جاری تنظیم نواور تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا،اجلاس میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین کونسلرزاور پارٹی کے عہدے داران نے شرکت کر کے تنظیم نو کے لئے لائحہ عمل مرتب اور مشاورت کی،اورمختلف امور پر تبالہ خیال کیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول تک فعال بنانے کی مہم کے بہتراور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،نئی تنظیم نوکے بعد کارکن اس کے حقیقی ثمرات سے مستفید ہو ں گے،پونے پانچ روپے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے سردار محمدارشدخان لغاری نے کہا کہ حکمران عوام کے خون کاآخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں،بجلی کے نرخوں میں اس قدر اضافہ کردیا گیا ہے کہ یہ عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے نرخوں میں اضافے نے صنعت وزراعت کا پہیہ جام کر دیا ہے معاشی نظام زمین بوس ہو چکا ہے،پیٹرول اورگیس کے نرخوں میں حکومتی اضافوں نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار پھینکا ہے،جس کے لئے پوری قوم مسلط حکومت کے خلاف میدان میں نکل چکی ہے۔

مزید پڑھیں