مزمل الرشید عباسی کا احمد پور کی صوبائی اور بہاولپور شہر کی قومی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے دوست احبابِ سے مشاورت کا فیصلہ

Advertisements
میاں مزمل الرشید عباسی 2002 کے عام انتخابات میں احمد پور سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے انہوں نے گرلز انٹر کالج کو ڈگری کا درجہ بھی دلایا تھا
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )احمد پور شرقیہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی نے احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ پی پی 249 اور بہاولپور شہر کی قومی نشست سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے دوست احباب سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات با خبر زرائع نے صحافیوں کو بتائی خیال ہے کہ صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی 2002 کے عام انتخابات میں احمد پور شرقیہ سے آزاد امیدوار کے طور پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے- انہوں نے اپنے دور نمائندگی میں گرلز انٹر کالج کو ڈگری کا درجہ دلانے کے علاوہ دیگر درجنوں ترقیاتی اسکیموں کو اپنے صوبائی حلقے میں مکمل کرایا تھا
Advertisements