Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا باہمی اشتراک

MoU between Khush Hali bank and IUB
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے طلباؤطالبات کی انٹرن شپس،ملازمت کے مواقع اور فیکلٹی و ایگزیکٹو کی ٹریننگ کے حوالے سے باہمی اشتراک ِعمل پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج وائس چانسلر سیکریٹیریٹ بغدادالجدید کیمپس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ڈائریکٹوریٹ کیرئیرکونسلنگ اینڈپلیسمنٹ جامعہ اسلامیہ کی جانب سے ہونے والی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور محمد غالب نشتر پریزیڈنٹ اینڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دستخط کیے۔معاہدے کی رو سے یونیورسٹی اور بینک اوراکیڈمیہ میں تعلق کو مربوط بنانے کے لئے تعاون کریں گے۔ خوشحالی بینک اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباؤطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔فیکلٹی اور طلباؤطالبات کی پیشہ ورانہ بہتری کے لئے ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔جامعہ میں خوشحالی بینک کی جانب سے ریکروٹمنٹ ڈرائیو کی جائے گی۔بینکنگ کے حوالے سے مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔یونیورسٹی ملازمین،وزیرِاعظم ہاؤسنگ سکیم کے تحت خوشحالی اپنا مکان سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجواد اقبال اور ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شاہددرانی بھی موجود تھے۔