Advertisements

مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے حوالے سے بہاولپور کا مطالعاتی دورہ

RPO Sher Akbar
Advertisements

بہاولپور( ) مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق  نیشنل منیجمنٹ کالج لاہور کے زیراہتمام چلنے والے بتیسویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔آر پی او شیر ا کبر نے ان آفیسرز کو ریجن کی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی او نے آفیسرز کو ریجن بھر کے کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں مفصل بریف کیا۔آفیسرز نے ریجن میں کرائم کے کم ہوتے ہوئے گراف اور پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ سول سروسز کے یہ آفیسران گریڈاٹھارہ سے اُنیس میں ترقیاب ہونے کے سلسلہ میں بہاولپور کے تین روزہ مطالعاتی دورہ پر ہیں۔ اپنے وزٹ کے دوران زیر تربیت آفیسران مختلف محکمہ جات کی ورکنگ کے بارہ میں بریفنگ لیں گے۔

Midcareer Management Course Officers Visit Bahawalpur
Midcareer Management Course Officers Visit Bahawalpur 3