پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں۔آر پی او شیر اکبر

Meeting Pakistan Citizen Portal Complaints

پاکستان سٹیزن پورٹل،آئی جی پنجاب کمپلنٹ سیل1787 پر موصول ہونے والی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں۔آر پی او شیر اکبر

بہاولپور: پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات اور انکے فوری حل کے حوالے سے آر پی او شیر اکبر نے ریجنل پولیس آفس میں ریجن بھر کے سٹیزن پورٹل انچارجز سے میٹنگ کی۔تفصیل کیمطابق ڈی پی او بہاولپورمحمد فیصل کامران اور پی ایم ڈی یو سٹاف نے آر پی او آفس جبکہ،ڈی پی اوبہاولنگرمحمد ظفر بزدار اور ڈی پی او رحیم یارخان محمد علی ضیا نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ اٹینڈ کی۔ آر پی او شیر اکبر نے سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے آفیسرز سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں،آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل1787اور دیگر ذرایع سے آنے والی شکایات کو بھی مقررہ اوقات میں حل کریں۔انہوں نے پینڈنگ شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ موصولہ شکایات کو فوری ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے،ڈی پی اوز  سٹیزن پورٹل کی خود نگرانی کریں اوراس کام کیلئے محنتی اورقابل سٹاف تعینات کریں،غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاران کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت پاکستان کااس ایپلی کیشن کوبنانے کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ بہتر طور پر عوام الناس کی خدمت کی جا سکے اور ہم نے بھی اس مقصد کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ عوام کے دلوں میں پولیس کا امیج بہتر ہو سکے۔

Meeting Pakistan Citizen Portal Complaints 2

مزید پڑھیں