Contact Us

12 ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے بلدیہ آفس میں اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان کی زیر صدارت اجلاس

Meeting at the Municipal Office regarding the arrival of 12 Rabi Awal

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار )١٢ ربیع الاول کے ماہ مبارک کی آمد کے حوالے سے تحصیل احمد پور شرقیہ بلدیہ آفس میں ایک اجلاس زیر صدارت ظہور احمد اعوان  اسسٹنٹ کمشنر منعقد ہوا اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ عثمان جاوید سرویا ایم او آئی اینڈ ایس  رانا محسن اکاؤنٹنٹ آفیسر قاضی محمد نعیم انجینئر نادر ملک انکروجمنٹ افسرخرم خان اخونزادہ اسسٹنٹ منیجر آپریشن رانا بلال اشرف اسسٹنٹ آپریشن سہیل خان جبکہ میلاد مصطفی کمیٹی کے اراکین و سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی مخدوم سید غلام مجتبیٰ بخاری جان محمد چوھان شیخ عتیق الرحمان مہر سعید احمد سعیدی لالہ محمد اسلم قریشی محمد احتشام المحسن فیضی ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری محمدارحم قادری حاجی محمد اسلم شیخ محمد شاہد عطاری شبیر فراز خان محمدعبداللّٰه آسی  صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت جبکہ ڈیرہ نواب سے سید مشتاق شاہ ڈاکٹر مہر مقصوداحمد فرمان علی قادری سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبر مخدوم سید صلاح الدین جیلانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی بعد ازاں اجلاس میں ربیع الاول مبارک کے موقع پر نکالے گئے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی اور شہر بھر میں چراغاں کرنے اور شہر کو خوبصورت بنانے پر بات چیت کی گئی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان نے متعلقہ اداروں کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ربیع الاول کے اس موقع پر متعلقہ جلوس روٹس اور چوک میلاد منیر شہید پر جلوس کے شرکاء کے لیے بہتر انتظام بنانے کی ہدایت کی جب کہ ربیع الاول کا جلوس جو میلاد چوک منیر شہید سے بلدیہ کے ساتھ ہوتے ہوئے چوک جامع مسجد تک پہنچ کر اور آگے شکاری چوک سے ہوتا ہوا واپس میلاد چوک منیر شہید پر پہنچ جاتا تھا اس مرتبہ وہ مرکزی جلوس میلادچوک منیر شہید سے شروع ہوکر بلدیہ دفتر سے ہوتا ہوا چبوترہ بازار اور جامعہ مسجد تک پہنچ کر واپس تحصیل بازار سے ہوتا ہوا منیر شہید چوک پر اختتام پذیر ہوگا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد نے ربیع الاول کے موقع پر بہترین انتظامات اور شہر کو بہتر سے بہتر سےسجائے   جانے والوں کو انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید پڑھیں