اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منچن آباد ضلع بہاول نگر میں فری آئی سرجری کیمپ کا انعقاد

Free-Eye-Camp

بہاول پور: 10/دسمبر( )عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک فوج کے زیر اہتمام الشفاء آئی سرجری ٹرسٹ مورخہ 16 دسمبر 2021ء سے 18 دسمبر2021ء تک صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد ضلع بہاول نگر میں فری آئی سرجری کیمپ منعقد کررہا ہے۔ اس فری آئی سرجری کیمپ میں نظر کے مفت معائنے کے علاوہ مفت سرجری، ادویات، عینکوں اور دیگر طبی ٹیسٹس کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ آنکھوں سے متعلقہ بیماریوں کا شکار مریض مقررہ تاریخ اور اوقات میں فری آئی سرجری کیمپ میں تشریف لائیں۔

مزید پڑھیں