سابق ایم پی اے نے اپنی اقامت گاہ شمس محل اوچشریف پر استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا
اوچ شریف ( ارشاد احمد شاد سے ) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی الیکشن کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد سیاسی گٹھ جوڑ کیلئے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے پاس آمد، نوادرات، تبرکات کی زیارت کرائی،بعد ازاں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم کی آمدپر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے مکمل طور پر حمایت اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ جاری ہونے پر سیاسی پارٹیوں نے اپنی بھاگ دوڑ تیز کردی ہیں۔ گزشتہ روز جہانگیر خان ترین اور علیم خان اپنے ذاتی ہیلی کواپٹر کے ذریعے اوچشریف میں مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی سابق ایم پی اے کے شمس محل پران سے ملاقات کیلئے آئے۔ ہیلی کاپٹر اوچشریف ہائی سکول گراونڈ میں اتارا گیا،۔مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اپنے فرزند مخدوم سید عمر گیلانی اور احمر گیلانی سمیت دیکر اہم پارٹی ورکرر کے ہمراہ استقبال کیا گیا سیاسی گفتگو کے بعد مخدوم سید افتخارلحسن گیلانی نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیا اور پارٹی کے ساتھ بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے جہانگیر خان ترین اور علیم خان کو تبرکات اور نوادرات کی زیارت کرائی اور ان کی تشریف اوری کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی پچھلے الیکشن میں پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر ایم پی اے منتخب ہوے تھے بعد میں پی ٹی ائی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اب جہانگیر خان ترین کے گروپ میں شامل ہوکر ائندہ انتخابات میں الیکشن لڑیں گے اس موقع حافظ جمیل احمد لنگاہ، جام ناصر، ارشاداحمدشاد، سجاد حسین بڈانی،محمد اعجازمستوئی، مجتہد رضوی، رجب ملاح، ڈاکٹر ضیاء الحق شہزاد، سجاد حسین سجو، عبداللہ مستوئی، ملک نواز عر نازا، ملک رازق بخش، فیصل ضیاء، شیخ ریاض احمد جاوید کے علاوہ دیگر سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد موجودتھی