سابق اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور صاحبزادہ گزین خان عباسی کی امیر بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات

Iffan and Gazain meet Nawab Salahuddin Abbasi

پرنس بہاول عباس خان عباسی بھیموجود تھے، تحصیل احمد پور شرقیہ کی متوقع انتخابی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ملاقات پون گھنٹے تک جاری رہی

صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور صاحبزادہ گزین نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے بعدازاں علیحدگی میں بھی ملاقات کی

ڈیرہ نواب صاحب  (نامہ نگاران) اوچ شریف کے سجادہ نشین اور سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور احمد پورشرقیہ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیرآف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد دی، پرنس بہاول عباس خان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے دونوں سابق اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تحصیل احمد پورشرقیہ کی متوقع انتخابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امیر آف بہاول پور سے ملاقات کا دورانیہ پون گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد مخدوم افتخار حسن گیلانی، صاحبزادہ گزین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے علیحدگی میں بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ سیاسی حلقے تینوں رہنماؤں کی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اس بارے میں مختلف قسم کی چہ مگوئیاں اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں