Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فیصل احمد کے زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف اپریشن، دکان داروں کو بھاری جرمانے

Administrator Municipal Committee Faisal Ahmed submits his six months performance report to Secretary Local Government & Community Development Department Punjab
Advertisements

ریلیف فراہم کرنے اور ہر بار وارننگ دینے کے ریڑھی بان اور دکان دار حضرات قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے, اسسٹنٹ کمشنر

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف اپریشن، دکان داروں کو بھاری جرمانے، قبضے میں لی جانے والی درجنوں ریڑھیوں کے ٹائروں پر ”کاتیاں ” چلا دیں، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف فیصل احمد کے زیرنگرانی میونسپلٹی عملے نے الشمس چوک، مین بازار، خیر پور ڈاہا روڈ اور عباسیہ روڈپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکان داروں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور برلب سڑک پر موجود سامان بھی تحویل میں لے لیا، آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی اور خریداری کے لیے بازار آنے والی خواتین و دیگر راہگیروں کے پیدل چلنے میں رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بننے والے درجنوں ریڑھیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے بار بار وارننگ دینے اور تجاوزات ختم نہ کرنے والے عادی ریڑھی بانوں کی ریڑھیوں کے ٹائرز ٹیوب چھریوں سے کاٹ کر ناکارہ بنا دیے گئے، اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے ریڑھی بانوں اور دکان داروں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہر بار وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متعدد بار تجاوزات ختم کرنے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن ریڑھی بان اور دکان دار حضرات قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر اوچ شریف سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور شہر کی اصل خوبصورتی کو ہر صورت بحال کریں گے۔ دریں اثناء ریڑھی بانوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم غریب لوگ روزانہ کرائے پر ریڑھیاں لے کر شدید گرمی میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے بھی کئی بار جرمانے ادا کر چکے ہیں اور اپنے کنڈے بھی ضبط کرا چکے ہیں۔ دھوپ میں پڑے پڑے سارا سامان خراب ہو جاتا ہے، ٹائروں کو ناکارہ کر دینے سے ہم ریڑھی مالکان کو معاوضہ کہاں سے اور کیسے ادا کریں گے

Advertisements