احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید بوبک نے کہا ہے کہ ان کے دوست احباب اور گروپ کے تمام ساتھیوں نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 249 پر مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار قاضی عدنان فرید کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے- انشاءاللہ اٹھ فروری کے عام انتخابات میں قاضی عدنان فرید دوسری مرتبہ احمد پور شرقیہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوں گے -سابق چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ ان کے اور قاضی عدنان فرید کے خاندانوں کے مابین 75 سالہ دیرینہ رشتہ ہے جسے انشاءاللہ ہم دونوں خاندان نبھائیں گے- انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے اراکین نے اپنے اپنے وارڈوں میں قاضی عدنان فرید کی کامیابی کے لیے رابطہ مہم کا اغاز کر دیا ہے جلد ہی ہم اس سلسلے میں پاور شو کریں گے